معدنی وسائل پر مولانا فضل الرحمٰن پہلے بھی بات کرتے رہے ہیں: مولانا عطاء الرحمٰن

جمعیتِ علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عطاء الرحمٰن نے کہا ہے کہ معدنی وسائل پر مولانا فضل الرحمٰن پہلے بھی بات کرتے رہے ہیں اور اب بھی کر رہے ہیں۔
نوشہرہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بابر شاہ کی جمعیتِ علمائے اسلام میں شمولیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میں میاں بابر شاہ کو جے یو آئی میں شمولیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔
مولانا عطاء الرحمٰن نے کہا کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق ہمیں کوئی دعوت نہیں دی گئی۔
جمعیتِ علمائے اسلام کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں مختلف منصب کی پیشکشیں ہوئیں لیکن ہم نے ٹھکرا دیں۔
Load/Hide Comments




