کراچی: نالے سے ملنے والی 6 سالہ بچی کی لاش کی شناخت ہوگئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

کراچی میں 19 اگست کو قائد آباد نالے سے ملنے والی 6 سال کی بچی کی لاش کی شناخت کئی ہفتوں بعد ڈی این اے کی مدد سے کرلی گئی۔

میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کے شواہد نہیں ملے ہیں جبکہ ایک مشتبہ شخص کو پولیس نے حراست میں بھی لیا ہے۔ 

13 اگست کو مجید کالونی میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کی شناخت 6 سالہ گلا لئی سے کر لی گئی، بچی کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ 14 اگست کو قائد آباد تھانے میں درج کروایا گیا تھا۔

 19 اگست کو مہران ہائی وے کے قریب نالے سے بوری بند برہنہ بچی کی لاش ملی تھی جو ناقابل شناخت تھی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کی اور ڈی این اے بھی لیا تھا۔

بچی کے والد عبد العزیز کے مطابق 27 اگست کو بیوی کا ڈی این اے لیا گیا، گزشتہ روز پولیس نے آگاہ کیا کہ ڈی این اے سیمپل میچ کرگئے ہیں۔

دوسری جانب حکام کا بتانا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے کر چھان بین کی جارہی ہے۔ 

علاقے میں سی سی ٹی کیمرے نہ ہونے کی وجہ سے تفتیش میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شبہ ہے ملزم بھی اسی علاقے کا ہی رہائشی ہے۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں