حکومت دھمکیاں نہ دے، تفصیلات سامنے لائے: مولانا عبدالغفور حیدری

مولانا فضل الرحمان کا گھر بے نامی ہے یا نیک نامی، حکومت حقائق سامنے لے آئے، مولانا عبدالغفور حیدری - فوٹو: فائل
مولانا فضل الرحمان کا گھر بے نامی ہے یا نیک نامی، حکومت حقائق سامنے لے آئے، مولانا عبدالغفور حیدری – فوٹو: فائل

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سیکریٹری جنرل عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو نوٹس دیا جانا حکومتی ہلکے پن کا ثبوت ہے۔ حکومت دھمکیاں نہ دے، تفصیلات سامنے لائے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا گھر بے نامی ہے یا نیک نامی، حکومت حقائق سامنے لے آئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے ہمارا اچھا تعلق رہا ہے۔ میں اور مولانا فضل الرحمان اس کی شادی پر بھی گئے تھے۔ اب محسن نقوی کو پتہ نہیں کیا ہوگیا ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ہم بغیر تنخواہ کے ملک کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ پاک فوج کی عزت کرنا سب کی ذمہ داری ہے جو ہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرانے وقتوں میں کمیشن کو 5 فیصد دے کر ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز ملتے تھے۔ اب تو کمیشن کا ریٹ کہیں اوپر چلا گیا ہوگا۔ ہم سرکاری ملازمین سے پوچھتے تھے 5 فیصد کمیشن کس چیز کا لے رہے ہیں، وہ کہتے تھے کاغذ پنسل کے لیے یہ کمیشن لے رہے ہیں۔

رہنما جے یو آئی نے مزید کہا کہ ہم پوچھتے تھے کہ فنڈز سے 5 فیصد کاٹ کر کیا، اس سے صرف کاغذ پنسل ہی آتا ہے؟



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں