دریائے سوات سے خاتون کی لاش برآمد، اسپتال منتقل، شناخت میڈیکل رپورٹ کے بعد ہوگی، ریسکیو حکام

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

دریائے سوات سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اس حوالے سے سوات سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش مہوڈنڈ کے مقام سے ملی، لاش کو کالام سے مدین اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق لاش کشتی حادثے میں لاپتہ ہونے والی بشریٰ کی ہو سکتی ہے، لاش کی شناخت میڈیکل رپورٹ کے بعد ہوگی۔ 

حکام کے مطابق یکم جولائی کو سیف اللہ جھیل میں کشتی الٹنے سے 9 افراد ڈوب گئے تھے، حادثے میں 2 افراد کو بچا لیا گیا تھا۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق 6 لاشیں نکال لی گئی تھیں، ایک خاتون لاپتہ تھی، متاثرہ خاندان کا تعلق لاہور سے تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں