ٹیکساس میں سیاسی سونامی، 32 سال بعد ری پبلکن اقتدار کا خاتمہ
ڈیلس،ٹیکساس (راجہ زاہد اختر خانزادہ، خصوصی رپورٹ))ٹیکساس میں سیاسی سونامی، 32 سال بعد ری پبلکن اقتدار کا خاتمہ، گورنر ہاؤس اور امریکی سینیٹ کی نشست ڈیموکریٹس کے نام، ریاستی اسمبلی اور کانگریس میں بھی اہم تبدیلیاں۔ امریکا کی وسط مدتی ریاست ٹیکساس نے اپنی سیاسی تاریخ کا ایک نیا باب رقم کردیا۔ گزشتہ 32 برسوں سے ری پبلکن پارٹی کے زیرِ اقتدار رہنے والی اس ریاست میں ڈیموکریٹک امیدوار جینا ہینو ہوزا نے تین مرتبہ منتخب ہونے والے گورنر گریگ ایبٹ کو شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔
Load/Hide Comments




