صوبوں پر بہت جلد سیاسی اتفاق رائے ہوجائے گا: خواجہ آصف

صوبوں پر بہت جلد سیاسی اتفاق رائے ہوجائے گا: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ صوبوں کے معاملے پر بہت جلد سیاسی اتفاق رائے ہوجائے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کا سیاسی منظرنامہ جلد بدلنے جارہا ہے، صوبوں کے معاملے پر بہت تیزی سے پیشرفت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیو ایئر کے آس پاس بہت اہم پیشرفت نظر آئے گی۔ صوبوں کے معاملے پر بہت جلد سیاسی اتفاق رائے ہوجائے گا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ عمران خان کےلیے بڑا ہی مناسب موقع ہے، یہ وہی موقع ہے جو ہمیں جنرل باوجودہ کی ایکسٹینشن کے وقت ملا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں