حوثیوں کا ریاض کی بلند ترین عمارت پر دوسری بار حملہ‘ 11 افراد زخمی
تہران(اے ایف پی /نیوزڈیسک )قطر کے وزیراعظم اوروزیرخارجہ کی واشنگٹن میں امریکی نائب صدرجے ڈی وینس سے بھی ملاقات ‘ریاض کیبلند ترین عمارت PIFٹاورپرایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دوسری بارحملہ ‘11افرادزخمی‘دو کی حالت تشویشناک ‘برطانیہ کا حوثی گروپ انصار اللہ اور اس کے چار رہنماؤں پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان‘سرکاری فورسزکا کہنا ہے کہ حوثی یمنی حکومت کے مضبوط گڑھ عدن سے 60کلومیٹر دور ہیں اورشہرپر حملے کے لیے تیار ہیں‘ہم نے دفاع کیلئے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔ایرانی پارلیمان کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف نے واضح کیاہے کہ شرائط تسلیم ہونے تک امریکا سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گےجبکہایرانی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی اڈے خطے میں کہیں بھی ہوں، ایرانی افواج کی پہنچ سے باہرنہیں ہوں گے ‘ حوثیوں نے الزام لگایا ہے کہ صوبہ لحج میں بسوں اور ٹرکوں پر سعودی حملے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک یا لاپتا ہو گئے ہیں۔




