بین الاقوامی جوہری ماہرین کا پیاس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

بین الاقوامی جوہر ی ماہرین اور مختلف ممالک کے نمائندگان نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (پیاس) یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔
پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی (پی این آر اے) کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں نیو کلیئر سیکیورٹی سپورٹ سینٹرز نیٹ ورک کا 15 واں سالانہ اجلاس ہوا۔
اعلامیے کے مطابق بین الاقوامی جوہری ماہرین کو جوہری سلامتی کے شعبے میں پاکستان کی تحقیقی اور تربیتی صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیاجبکہ وفد کو جوہری سلامتی کے شعبے میں ماہر افرادی قوت کی تیاری اور پیشہ ورانہ تربیت کےلیے پاکستان کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق جوہری سلامتی کے شعبے میں تحقیق اور استعداد کار بڑھانے کے لیے پاکستان کے اقدامات اور پیاس یونیورسٹی پیاس یونیورسٹی کے کردار کو خصوصی سے آگاہی فراہم کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق ادارہ اعلیٰ تعلیم اور خصوصی تربیت کے ذریعے ماہر افرادی قوت تیار کر رہا ہے، پیاس یونیورسٹی میں جوہری سلامتی کی باضابطہ تعلیم کا آغاز 2009ء میں کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق پیاس یونیورسٹی میں جوہری سلامتی اور طبعی تحفظ کے نظام سے متعلق خصوصی کورسز بھی پڑھائے جا رہے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق بین الاقوامی جوہری ماہرین اور مختلف ممالک کے نمائندگان کے وفد کو پیاس یونیورسٹی میں جوہری سلامتی کی تعلیم و تربیت کے لیے قائم خصوصی سہولیات کا دورہ کرایا گیا۔
اعلامیے کے مطابق پیاس یونیورسٹی کی جوہری سلامتی کی تعلیمی تجربہ گاہ میں تابکاری کی نشاندہی اور داخلے پر کنٹرول کے جدید نظام موجود ہیں۔
اعلامیے کے مطابق وفد کو جوہری تحفظ، سلامتی اور ٹیکنالوجی کی تعلیم و تربیت کے لیے دستیاب دیگر سہولیات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق پیاس یونیورسٹی کا شعبہ نیوکلیئر انجنیئرنگ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا نامزد کردہ اشتراکی مرکز ہے، یونیورسٹی کے اساتذہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے مختلف پروگراموں اور اقدامات میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔




