کراچی میں سائبر فراڈ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 15 کروڑ روپے نقد برآمد، این سی سی آئی اے

کراچی میں سائبر فراڈ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 15 کروڑ روپے نقد برآمد، این سی سی آئی اے

کراچی میں سائبر فراڈ کا بڑا نیٹ ورک بےنقاب ہوگیا، 15 کروڑ روپے نقد برآمد کرلیے گئے۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے تین دوستوں پر مشتمل مبینہ گینگ پکڑ لیا۔

 ایڈیشنل ڈائریکٹر شہزاد اکبر کے مطابق ملزمان عمر رسیدہ افراد کو صحت سے متعلق مسائل کا جھانسا دے کر لوٹتے تھے۔

کارروائی کے دوران 15 کروڑ روپے نقد برآمد کیے گئے جبکہ گاڑیوں سمیت مجموعی ریکوری 25 کروڑ روپے تک پہنچ گئی، ملزمان کے اکاؤنٹس سے ایک ارب 20 کروڑ روپے کے شواہد بھی ملے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں