راولپنڈی، ڈی سی کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں مزید کمی
راولپنڈی میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ندیم ناصر کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں مزید کمی کردی گئی۔
سیکریٹری آر ٹی اے اسد عباس شیرازی نے کہا کہ کرایوں میں کمی کا فیصلہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس کے بعد کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 11 نومبر سے مجموعی طور پر کرایوں میں 16 فیصد کمی کی گئی، ڈی کلاس اڈوں اور ڈیزل پر چلنے والی مسافر ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی۔
سیکریٹری آر ٹی اے نے یہ بھی کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کے فریٹ ریٹس میں 16 فیصد کمی کی گئی، نئے کرایہ نامے ٹرانسپورٹ اڈوں میں آویزاں کر دیے گئے ہیں۔
سیکریٹری آر ٹی اے نے کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Load/Hide Comments




