صدر کو قومی اسمبلی کا اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کیلئے نئی سمری ارسال

صدرِ مملکت کو قومی اسمبلی کا اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کے لیے نئی سمری ارسال کر دی گئی۔
وفاقی وزیرِ پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس یکم دسمبر کو شام 5 بجے طلب کرنے کے لیے سمری ارسال کی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد صدرِ مملکت اجلاس طلب کریں گے۔
طارق فضل چودھری نے مزید کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم قانون سازی کی جائے گی۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے یہ بھی کہا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں ماحول سازگار رکھنا حکومت اور اپوزیشن کی یکساں ذمے داری ہے اور تمام جماعتوں کی قانون سازی کے عمل میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
Load/Hide Comments




