فلسطین کا دو ریاستی حل کسی صورت قبول نہیں: حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان : فائل فوٹو
حافظ نعیم الرحمان : فائل فوٹو 

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا  کہنا ہے کہ فلسطین کا دو ریاستی حل کسی صورت قبول نہیں، مسلم سربراہان فلسطین کی آزادی کے مشترکہ روڈ میپ کا اعلان کریں۔

یوم یکجہتی فلسطین پر اپنے پیغام میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فلسطین کی مکمل آزادی چاہتے ہیں۔ فلسطین فلسطینیوں کا ہے، اسرائیل نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے، فلسطین اور کشمیر پر اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل نہیں کروا سکی۔

حافظ نعیم نے کہا کہ امریکی سرپرستی میں اسرائیل غزہ میں قتل عام کر رہا ہے، دنیا کو اب ظلم کے خلاف اٹھنا اور مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینا ہوگا، عالم اسلام متحد ہو کر فلسطین پر جرأت مندانہ موقف اختیار کرے، فلسطین کی آزادی امت کا اجتماعی مسئلہ ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں