امریکی خاتون اونیجا کا خیال رکھنے والے سرکاری افسران کو ’انعام‘ دینے کا اعلان

امریکی خاتون اونیجا کا خیال رکھنے والے سرکاری افسران کو ’انعام‘ دینے کا اعلان

  کراچی :امریکی خاتون   اونیجا اینڈریو رابنسن کی بہترین نگہداشت پر 16 سرکاری افسران کو  آ ج (منگل کو) امریکی قونصل جنرل تعریفی اسناد دی جائیں گی۔

پاکستانی لڑکے کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی بہترین نگہداشت اور حسن سلوک پر ایف آئی اے، پولیس اور ائیر پورٹ میڈیکل اسٹاف کے 16 افسران و ملازمین کو امریکی قونصل جنرل کی جانب سے  تعریفی اسناد دی جائیں گی، یہ خصوصی تقریب آج  ( منگل )کی دوپہر ہوگی۔  

ذرائع کے مطابق امریکی قونصلیٹ کی جانب سے ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن بہاول دوستو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن عبدالجبار،  امیگریشن آفیسرز غلام سرور اور عمر دراز، پولیس افسران شبانہ جیلانی، نوشین اختر، ایس ایچ او ائیرپورٹ کلیم موسی، پروٹوکول آفیسر، سید دانش، فرقان رحیم، صغیر احمد، ڈائریکٹر ائیرپورٹ سکیورٹی فورس احسان اللہ، ائیرپورٹ میڈیکل اسٹاف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول، جوائنٹ ڈائریکٹر محمد سلیمان، ڈپٹی ڈائریکٹر یحیی تنیو اور ڈاکٹر چنی لال کو ایک خصوصی تقریب میں تعریفی اسناد دی جائیں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں