پنجاب پولیس کے اہلکار ہنی ٹریپ اور شارٹ ٹرم اغوا ءبرائے تاوان میں ملوث نکلے

پنجاب پولیس کے اہلکار ہنی ٹریپ اور شارٹ ٹرم اغوا ءبرائے تاوان میں ملوث نکلے

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کے جوان ہنی ٹریپ اور شارٹ ٹرم اغواء برائے تاوان میں ملوث نکلے اور اس حوالے سے ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی۔

“ایکسپریس نیوز” کے مطابق  تھانہ سنگجانی کی حدود میں راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں نے ساتھی خاتون کی مدد سے 2 افراد کو اغوا ءکیا جن میں ایک عورت اور 3 مرد شامل ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق اغوا ءکاروں نے 2 شہریوں مزائن اور ملوک کو اغوا ءکیا، اغواءکار عورت کے ذریعے شہریوں کو بلا کر اغوا ءکر لیتے تھے۔

اغواء کاروں میں ملزم شاہد اقبال گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس اہلکار زائد عثمان اور آفاق طارق طاہر جبکہ اغواء کاروں کی ساتھی نادیہ بھی فرار ہوگئی۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب، ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکار آفاق اور زاہد غیر حاضری کی وجہ سے پہلے سے محکمے سے برخاست اور محکمہ کا حصہ نہیں ہیں۔ جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی کرنے والے یا جرائم میں ساتھ دینے والوں کی محکمے میں کوئی جگہ نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں