اس وقت کوئی مذاکرات کہیں بھی نہیں ہو رہے، بیرسٹر گوہرعلی خان

اس وقت کوئی مذاکرات کہیں بھی نہیں ہو رہے، بیرسٹر گوہرعلی خان

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ اس وقت کوئی مذاکرات کہیں بھی نہیں ہو رہے۔ اعظم سواتی صاحب نے دوسرے تناظر میں بات کی ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنمابیرسٹر گوہرعلی خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ڈیل کا کوئی وجود ہے نہ مذاکرات میں کبھی تذکرہ ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کیلئے ہم نے مختصر نکات  رکھے تھے کہ اسیران کی رہائی ہو اور کمیشن قائم کیا جائے، جو سواتی صاحب نے دوسرے تناظر میں بات کی ۔ مذاکرات وہی تھے جو ہم نے شروع کئے مگر بدقسمتی سے آگے نہیں بڑھ سکے ۔ ابھی کوئی مذاکرات کہیں بھی نہیں ہو رہے ۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے بعد انے والی سارے سیاسی جماعتوں کو  سرٹیفیکیٹ دیدیئے ہیں ۔ یہ آخری موقع ہے الیکشن کمیشن کو اب سمجھنا چاہیے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کے پاس اسٹے ہے تو کمیشن کے بھی تو دو ممبران بھی تو اسٹے پی چل رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں