سکیورٹی وجوہات: گلگت و سکردو کی فلائٹس آج بھی منسوخ و تاخیر کا شکار

سکیورٹی وجوہات: گلگت و سکردو کی فلائٹس آج بھی منسوخ و تاخیر کا شکار

لاہور:قومی ایئر لائن کی گلگت کی 4 پروازیں سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر آج بھی منسوخ کردی گئیں جبکہ سکردو کی فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد اور لاہور سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 609 اور 610 منسوخ کی گئی ہیں۔

دوسری جانب فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے سکردو کی پروازیں پی کے 455 اور 456 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

ایئر پورٹ حکام نے بتایا ہے کہ اسلام آباد سے سکردو کی پرواز پی کے 451 کی روانگی میں نصف گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے جبکہ کراچی سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 310 اور 311 پونے 3 گھنٹے لیٹ ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں