دیرپا امن، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان اور بھارت مسائل کا ذمہ دارانہ حل نکالیں: امریکا

دیرپا امن، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان اور بھارت مسائل کا ذمہ دارانہ حل نکالیں: امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان اور بھارت سے مسائل کا ذمہ دارانہ حل نکالنے پر زور دیا ہے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ایسا حل نکالیں جس سے طویل مدتی امن، علاقائی استحکام برقرار رہے، امریکا دونوں ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے میں ہے، ہم خطے کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

ٹیمی بروس کا کہنا تھاکہ امریکی وزیر خارجہ نے وزیراعظم پاکستان سے بدھ کو بات کی تھی، مارکو روبیو نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے بھی بدھ کو بات کی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن اورعلاقائی استحکام کیلئے دونوں ملک ذمہ دارانہ حل نکالیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں