آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کو بھرپور جواب دیا: وزیرِ اعظم

آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کو بھرپور جواب دیا: وزیرِ اعظم
وزیراعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف—فائل فوٹو 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اور غرور خاک میں ملا دیا۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کو واضح کیا کہ خطے کے ممالک کی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پُرامن قوم ہیں مگر کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں اور آپریشن بنیان مرصوص اس کا واضح ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے بھارتی جارحیت میں بچوں اور خواتین سمیت 40 معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ شہدائے وطن کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے، ان کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ شہدا پیکیج کا اعلان کیا جاچکا اور شہدا کے اہلخانہ کی کفالت کی ذمے داری ریاست بھرپور طور سے انجام دے گی۔

وزیراعظم نے ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ اور فوج کے افسران و جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کے بہادر افسران و جوانوں نے وطن کی حفاظت کا اپنی قوم سے کیا ہوا عہد پورا کیا، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں