بھارت و اسرائیل ہی نہیں، ان کے سہولت کاروں کو بھی شکست ہوئی: سعد رفیق

بھارت و اسرائیل ہی نہیں، ان کے سہولت کاروں کو بھی شکست ہوئی: سعد رفیق
خواجہ سعد رفیق—فائل فوٹو
خواجہ سعد رفیق—فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کو ہی نہیں ان کے سہولت کاروں کو بھی شکست ہوئی۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے ایوانِ اقبال میں یومِ تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اللّٰہ کریم نے پاکستان کو بہت بڑی نصرت اور فتح عطاء فرمائی ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ پہلگام واقعے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بار بار کہا کہ تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے فوجی جوانوں نے دشمن کے مورچے اڑائے، بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں