وزیر مملکت بلال اظہر کیانی سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات
فوٹو پی آئی ڈی
فوٹو پی آئی ڈی

وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی سے ورلڈ بینک کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ 

اس ملاقات میں پاکستان ریلوے میں اصلاحات، گورننس خاص طور پر ٹریک انفرااسٹرکچر کی اپ گریڈیشن پر بات چیت کی گئی ہے۔ 

اس دوران ایم ایل ون اور ریلوے کے دیگر منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عالمی بینک کے وفد نے ریلوے اصلاحات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے ورلڈ بینک کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے کو عالمی معیار کے مطابق بنانا چاہتے ہیں۔

عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے منیجر جن جونگ ایون او کی سربراہی میں وفد ٹرانسپورٹ کے ماہرین پر مشتمل تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں