وفاقی کابینہ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری

وفاقی کابینہ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری
‘

وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکستِ فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی مدتِ ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بنیان مرصوص کے دوران گراں قدر خدمات انجام دینے والوں کو اعلیٰ سرکاری ایوارڈ دیا جائے گا اور آپریشن بنیان مرصوص کے غازیان اور شہداء کو اعلیٰ سرکاری ایوارڈز سے نوازا جائے گا جبکہ پاک فوج کے غازیان، شہداء کو اعلیٰ سرکاری ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

آپریشن بنیان مرصوص کے دوران خدمات پاکستانی شہریوں کو اعلیٰ سرکاری ایوارڈز دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی ملی، جنرل عاصم منیر نے مثالی جرأت اور عزم کے ساتھ پاک فوج کی قیادت کی، جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج کی جنگی حکمتِ عملی اور کاوشوں کو بھرپور طریقے سے ہم آہنگ کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت سے ملاقات کر کے انہیں اس فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں