بانی نے اگست میں کہا تھا ان کی ایک آنکھ سے دھندلا نظر آ رہا ہے، علیمہ خان

بانی نے اگست میں کہا تھا ان کی ایک آنکھ سے دھندلا نظر آ رہا ہے، علیمہ خان
علیمہ خان (فائل فوٹو)۔
علیمہ خان (فائل فوٹو)۔

بانی پی ٹی آئی کی ہم شیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے اگست میں کہا تھا ان کی ایک آنکھ سے دھندلا نظر آ رہا ہے۔

اڈیالہ جیل کے قریب ماربل فیکٹری ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ سلمان صفدر نے بتایا کہ بانی ٹھیک ہیں۔ ہم نے بھی زیادہ نہیں پوچھا کیونکہ انہوں نے سپریم کورٹ میں رپورٹ دینی ہے۔ 

علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے اگست میں کہا تھا ان کی ایک آنکھ سے دھندلا نظر آ رہا ہے۔ جیل ٹرائل کے دوران بھی ہم نے بانی پی ٹی آئی سے پوچھا تھا تو انہوں نے کہا کہ اب وہ آنکھوں میں ڈراپ ڈال رہے ہیں اور عینک کا نمبر بھی تبدیل کیا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ ہمیں کوئی صحت کا مسئلہ ہو تو بہترین ڈاکٹر سے علاج کراتے ہیں، بانی کا علاج اس بیماری کے ماہر ڈاکٹروں سے کرایا جائے۔ 

علیمہ خان نے کہا کہ اس میں کیا مسئلہ ہے آپ بانی کا علاج نہیں کروانے دے رہے۔ 

انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم یوسف کی موجودگی میں ماہر ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کی بیماری کی تشخیص اور علاج کریں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں