ایف آئی اے نے انسانی اسمگلر سعید سنیارا کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے انسانی اسمگلر سعید سنیارا کو گرفتار کرلیا
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گجرات میں کارروائی کر کے انسانی اسمگلر محمد سعید عرف سعید سنیارا کو گرفتار کر لیا۔

ملزم سعید سنیارا جون 2023ء میں یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم ہے، کشتی حادثے میں 300 پاکستانیوں سمیت 500 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی کو جون 2023ء میں حادثہ پیش آیا تھا، حادثے کے بعد تحقیقات میں جیو نیوز سعید سنیارا کا نام سامنے لایا تھا۔

واضح رہے کہ سعید سنیارا کو وزرات داخلہ کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں