جھنگ برانچ نہر کے کنارے جھاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

جھنگ برانچ نہر کے کنارے جھاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

جھنگ برانچ نہر کے کنارے جھاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

ترجمان محکمۂ جنگلات پنجاب کے مطابق جھنگ برانچ نہر 30-32 آر ڈی کے کنارے کسی راہ گیر کی لاپرواہی کے باعث جھاڑیوں میں آگ لگی گئی، جس پر محکمۂ جنگلات اور ریسکیو ٹیموں کے علاوہ مقامی افراد کی بروقت کوشش سے قابو پالیا گیا۔

 آگ بجھانے کے عمل میں 100 سے زائد تربیت یافتہ اہلکاروں اور 1122 کی 3 گاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ آگ سے صرف جھاڑیاں اور چھوٹے پودے متاثر ہوئے ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ محکمۂ جنگلات کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور فوری ردعمل قابل تحسین ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ موسم گرما میں آگ لگنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں، عوام احتیاط کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ جاتی تعاون اور مقامی کمیونٹی کی شمولیت جنگلات کے تحفظ میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں