وزارتوں کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مراسلے پر عمل درآمد شروع

وزارتوں کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مراسلے پر عمل درآمد شروع
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

وزارتوں نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے بھجوائے گئے مراسلے پر عمل درآمد شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی سے مستقل ہونے والے افسران کے کیسز فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کو بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے اور پولی کلینک اسپتال نے گریڈ 16، 17 کے افسران کے کیسز ایف پی ایس سی کو بھیج دیے گئے ہیں جبکہ پاسپورٹ آفس کے افسران کے تمام کیسز بھی ایف پی ایس سی کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے تاحال کسی کا کیس ایف پی ایس سی کو ارسال نہیں کیا، اسٹیٹ آفس میں تعینات خاتون افسر کا کیس بھی تاحال ایف پی ایس سی کو نہیں بھیجا جاسکا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر وزارتِ قانون نے بھی اہم ہدایات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کی تھیں۔

یاد رہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وفاقی سیکریٹریز کو عمل درآمد کے لیے مراسلہ ارسال کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں