ملیر جیل سے فرار قیدی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

ملیر جیل سے فرار قیدی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں گھر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت ملیر جیل سے فرار ہونے والے رضا کے نام سے ہوئی ہے۔ 

اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ لاش ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدی کی ہے، بظاہر یہ خودکشی لگتی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ مفرور قیدی عیدگاہ تھانے میں درج منشیات کے مقدمے میں جیل گیا تھا۔ قیدی کے خلاف 30 مارچ 2022 کو عید گاہ تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قیدی رضا نے خودکشی سے قبل وڈیو بنائی تھی جس میں اس نے کہا، ’ملیر جیل سے میں بھی قیدیوں کے ساتھ بھاگا تھا۔‘ 

اس نے مزید کہا، ’فرار کے دوران میں بھی زخمی ہوگیا، جیل سے فرار ہونے کے بعد میں کافی دیر تک پیدل چلتا رہا۔‘



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں