جعلی مشروبات کا کاروبار عام، 25 ہزار جعلی مشروبات تلف کرچکے ہیں: عاصم جاوید

جعلی مشروبات کا کاروبار عام، 25 ہزار جعلی مشروبات تلف کرچکے ہیں: عاصم جاوید
عاصم جاوید — فائل فوٹو
عاصم جاوید — فائل فوٹو

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ ان دنوں عید کی وجہ سے جعلی مشروبات کا کاروبار عام ہے۔ 25 ہزار جعلی مشروبات تلف کرچکے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عاصم جاوید نے کہا کہ قربانی کا گوشت زیادہ دیر کے لیے محفوظ مت رکھیں۔ گوشت زیادہ عرصہ رکھنا نقصان دہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بجلی بند ہونے سے گوشت سے خون رستا ہے، جس سے بیکٹیریا بنتے ہیں، اس لیے شہری قربانی کے گوشت کو اچھی طرح صاف کرکے خشک کرکے فریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ منفی 18 درجہ حرارت پر گوشت محفوظ رہتا ہے۔

عاصم جاوید کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہری عید پر لیموں پانی کا استعمال کریں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں