بلوچستان کا بجٹ 17جون کو پیش ہو گا

بلوچستان کا بجٹ 17جون کو پیش ہو گا
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 17 جون کو پیش کیا جائے گا۔

صوبائی وزیرِ خزانہ شعیب نوشیروانی کوئٹہ میں صوبے کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔

اس حوالے سے گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے اسمبلی کا بجٹ اجلاس 17 جون کو سہ پہر 4 بجے طلب کیا ہے۔ 

بلوچستان کے بجٹ سے متعلق وزیرِ اعلیٰ کی پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ 

وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کے مطابق بلوچستان کے بجٹ کو تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مؤثر اور جامع بنایا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں