زیرِ بحث مریضہ حاملہ نہیں تھیں، اس لیے بچے کی پیدائش نہیں ہوئی: کراچی کے اسپتال کا مؤقف

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع نجی اسپتال کی انتظامیہ نے خاتون کی ڈیلیوری کے معاملے پر اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق اسپتال کی میڈیکل رپورٹس اور ریکارڈ کے مطابق زیرِ بحث مریضہ حاملہ نہیں تھیں، اس لیے اسپتال میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش نہیں ہوئی۔

نجی اسپتال کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کا معاملہ فی الحال متعلقہ حکام کے زیرِ تفتیش ہے، اسپتال متعلقہ اداروں سے تحقیقات میں مکمل تعاون کر رہا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ ریکارڈ اور معلومات حکام کو فراہم کر دی گئی ہیں، تحقیقات مکمل ہونے پر تمام حقائق سامنے آ جائیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ناظم آباد 3 نمبر گول مارکیٹ کے قریب واقع نجی اسپتال سے مبینہ طور پر نومولود غائب ہو گیا تھا۔

شہری کا کہنا تھا کہ اس کی حاملہ بیوی کا آپریشن کرنے کے بعد ڈاکٹر نے کہا کہ بچہ ہے ہی نہیں، جبکہ وہ آپریشن کرنے والی ڈاکٹر کے پاس 9 ماہ تک بیوی کو چیک اپ کے کے لیے لاتا رہا، رات کو اسی ڈاکٹر نے ڈیلیوری کے لیے بلایا تھا۔

واقعے کے خلاف مشتعل افراد نے اسپتال میں توڑ پھوڑ بھی کی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں