گھر میں کام کرنے والی کمسن لڑکی سے زیادتی کا ملزم گرفتار، لڑکی اسپتال منتقل

گھر میں کام کرنے والی کمسن لڑکی سے زیادتی کا ملزم گرفتار، لڑکی اسپتال منتقل
—علامتی تصویر
—علامتی تصویر

لاہور میں کاہنہ کے علاقے ہلوکی میں گھر میں کام کرنے والی لڑکی سے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

پولیس نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ملزم یوسف نے 12 سال کی لڑکی کو گھر میں کام پر رکھا ہوا تھا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم نے اہلِ خانہ کی غیر موجودگی میں لڑکی سے زیادتی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی بیدیاں روڈ بھٹہ چوک کی رہائشی ہے جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم یوسف کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جینڈر سیل کے حوالے کیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں