پیوٹن نے تعلقات میں بہتری کا کریڈٹ صدر ٹرمپ کو دیدیا

پیوٹن نے تعلقات میں بہتری کا کریڈٹ صدر ٹرمپ کو دیدیا
پیوٹن نے تعلقات میں بہتری کا کریڈٹ صدر ٹرمپ کو دیدیا

ماسکو(نیوزڈیسک)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں بہتری کا کریڈٹ براہِ راست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دے دیا ہے۔روسی صدر کاکہنا ہے کہ صدرٹرمپ کااحترام کرتا ہوں اور ان سے ملاقات کی خواہش ہے جبکہ سفارتی سطح پرمعاملات میں اتفاق کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پیوٹن نے گزشتہ روزپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کے باعث روس اور امریکا کے درمیان تعلقات میں بہتری کی سمت میں پیشرفت ہونا شروع ہوئی ہے۔پیوٹن کا کہنا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کا احترام کرتے ہیں اور ان سے ملاقات کے خواہشمند ہیں۔روسی صدر نے واضح کیا کہ اس ممکنہ ملاقات کےلیے محتاط اور جامع تیاری کی ضرورت ہوگی، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں یہ ملاقات ہوسکتی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں