واسا راولپنڈی کے عملے کی تمام چھٹیاں منسوخ، رین ایمرجنسی نافذ ہے، ایم ڈی واسا


راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور حبس کی شدت میں کمی آگئی۔ ایم ڈی واسا سلیم اشرف نے بتایا کہ راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ ہے اور واسا ہائی الرٹ ہے۔
اُنہوں بتایا کہ واسا راولپنڈی کے عملے کی تمام چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، شہر کی مجموعی صورتحال کنٹرول میں ہے، کسی خطرے کی بات نہیں۔
ایم ڈی واسا سلیم اشرف نے مزید بتایا کہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، بارشوں کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل ہیں، شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، ندی نالوں میں نہانے پر پابندی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ نالہ لئی کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، نالہ لئی میں کٹاریاں پر پانی کی سطح 6 فٹ ہے، گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح 5 فٹ ہے، نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری اور عملہ تعینات ہے، نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے اضافی عملہ تعینات ہے۔
ایم ڈی واسا سلیم اشرف نے شہریوں سے بارش کے دوران برساتی نالوں سے دور رہنے کی اپیل بھی کی۔
سید پور میں 40، گولڑہ میں 15، شمس آباد میں 15، کچہری میں 28 ملی میٹر بارش ہوئی