قطر 3100 افغانوں کو ملازمتیں فراہم کرے گا، طالبان حکام

قطر 3100 افغانوں کو ملازمتیں فراہم کرے گا، طالبان حکام
قطر 3100 افغانوں کو ملازمتیں فراہم کرے گا، طالبان حکام

کابل(اے ایف پی) طالبان حکام نے رواں ماہ خلیجی ریاست قطر کے ساتھ ایک معاہدے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 3,100افغان مزدوروں کو بھرتی کیا جائے گا۔ وزارت محنت کے ترجمان سميع الله ابراہیمی نے اے ایف پی کو بتایاکہ درخواستوں کا عمل منگل سے ملک بھر میں قائم مراکز میں شروع ہو چکا ہے۔بدھ تک، کابل اور اس کے آس پاس کے صوبوں سے 8,500 سے زائد افراد نے اپنے نام رجسٹر کروائے، جبکہ ملک بھر سے 15,500سے زائد افراد کی رجسٹریشن کی توقع کی جا رہی ہے،۔طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ملازمتیں ملک میں شدید غربت اور بے روزگاری کے خلاف لڑنے میں مددگار ہوں گی۔جنوبی شہر قندھار میں تقریباً 1,000 افراد نے صرف 375 دستیاب آسامیوں کے لیے درخواست دی ہے، جبکہ ہرات میں بدھ کے روز 2,000 کے قریب افراد نے چند سو ملازمتوں کے لیے لائن لگائی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں