خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کا آپریشن، 32 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کا آپریشن، 32 دہشت گرد ہلاک
 
---فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشنز کے دوران 32 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 28 اور 29 جولائی کی درمیانی رات ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، خیبر میں کارروائی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بھی انٹیلیجنس کی بنیاد پر متعدد کارروائیاں کی گئیں، نوشکی میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، دہشت گردوں کے زیرِ استعمال اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز بھی برآمد کر لی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کسی بھی بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد کے خاتمے کے لیے آپریشنز جاری ہیں، جن کا مقصد دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں