سعودی سفیر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دعوت نامہ پہنچا دیا

سعودی سفیر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دعوت نامہ پہنچا دیا
—تصویر بشکریہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آفیشل فیس بک
—تصویر بشکریہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آفیشل فیس بک

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی ہے جس کے دوران سعودی سفیر نے ولی عہد محمد بن سلمان کا سرمایہ کاری فورم میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچا دیا۔

اعلامیے کے مطابق نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فورم 27 سے 30 اکتوبر کو ریاض میں ہو گا، وزیرِ اعظم نے کانفرنس میں شرکت کا ولی عہد محمد بن سلمان کا دعوت نامہ قبول کر لیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دعوت نامہ بھیجنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دلی شکریہ ادا کیا اور خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کےلیےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سعودی سفیر اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات کے دوران خطے کی حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور مشیر طارق فاطمی بھی موجود تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں