اسرائیلی وزیر خزانہ نے حکومت گرانے کی دھمکی دیدی


کراچی(نیوزڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے غزہ پر فوجی قبضے کی تجویز کی سکیورٹی کابینہ سے منظوری کے بعد اسرائیلی وزیر خزانہ نے حکومت گرانے کی دھمکی دیدی۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ کا کہنا تھا میرے نقطہ نظر سے ہم سب کچھ روک کر لوگوں کو فیصلے کا اختیار دے سکتے ہیںغیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ بذلیل اسموٹرچ نے غزہ میں جنگ کے نیتین یاہو کے منصوبوں پر حکومت گرانے کی دھمکی دی ہے۔اسرائیلی کان پبلک براڈ کاسٹر کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ کی حکومت گرانے اور نئے انتخابات کی دھمکی دی ہے، وزیر خزانہ بذلیل اسموٹرچ نے جمعرات کو سکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں یہ دھمکی دی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ کا کہنا تھا میرے نقطہ نظر سے ہم سب کچھ روک کر لوگوں کو فیصلے کا اختیار دے سکتے ہیں۔
Load/Hide Comments