ن لیگی اعلیٰ قیادت کا ملکی معاشی صورتحال، کرپشن روک تھام کے اقدامات پر غور


حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے ملکی معاشی صورتحال اور کرپشن کی روک تھام کے اقدامات پر غور شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق مری میں ن لیگ کے سربراہ نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت سینئر پارٹی رہنما موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، حکومتی معاملات اور پارٹی امور پر مشاورت ہوئی۔
اس دوران ملکی معاشی صورتحال اور کرپشن کی روک تھام کے اقدامات پر غور کے ساتھ وفاق اور پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Load/Hide Comments