چیئرمین سینیٹ کا اقلیتوں کیلئے پارلیمانی کاکس قائم کرنے کا فیصلہ

چیئرمین سینیٹ کا اقلیتوں کیلئے پارلیمانی کاکس قائم کرنے کا فیصلہ
چیئرمین سینیٹ کا اقلیتوں کیلئے پارلیمانی کاکس قائم کرنے کا فیصلہ

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے پارلیمان کے ایوان بالا میں اقلیتوں کےلیے پارلیمانی کاکس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اقلیتی برادری کے اراکین سینیٹ کے مطالبے پر پارلیمانی کاکس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔

سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ خواتین اور اقلیتوں کی فلاح ہمیشہ ترجیحات میں شامل رہی، قومی اسمبلی اراکین کو بھی پارلیمانی کاکس میں نمائندگی دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بطور وزیراعظم بھی میں نے خواتین اور اقلیتوں کو قومی دھارے میں شامل کیا، شہید بینظیر بھٹو نے اقلیتوں، خواتین کی ترقی کے لیے نمایاں خدمات انجام دی۔

چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو خواتین کو بااختیار بنانے اور قومی اداروں میں شمولیت کے خواہاں ہیں، صدر آصف زرداری اقلیتوں کے حقوق اور مساوی مواقع کے لیے پُرعزم ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ خواتین اور اقلیتوں کے کوٹے میں اضافے کے لیے کوششیں جاری ہیں، ایوانِ بالا میں اقلیتوں کو 4 فیصد نمائندگی دینے کی تجویز ہے۔ خواتین اور اقلیتوں کو نمائندگی دینا ناانصافیوں کے ازالے میں مددگار ہوگا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمانی کاکس اقلیتوں کےحقوق کے تحفظ اور فروغ میں کردار ادا کرے گا۔ سینیٹ اجلاس میں اقلیتوں کا کردار تسلیم کرنے کے لیے خصوصی قرارداد پیش کی جائے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں