اپوزیشن لیڈر سے متعلق فیصلے جمہوریت پر حملہ ہیں، اسد قیصر

اپوزیشن لیڈر سے متعلق فیصلے جمہوریت پر حملہ ہیں، اسد قیصر
اپوزیشن لیڈر سے متعلق فیصلے جمہوریت پر حملہ ہیں، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سے متعلق فیصلے جمہوریت پر حملہ ہیں۔

اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سے متعلق حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، اگر بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی تو ہم حالات کامقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت عدالت میں ہم نے فیصلہ چیلنج کیا ہوا ہے، ہمیں  امید ہے کہ عدالت سے ریلیف ملے گا، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سے متعلق بھی عدالتی فیصلے کا انتظار ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈرز سے متعلق فیصلے جمہوریت پر حملہ ہیں، جس طرح کے فیصلے ہوئے ہیں یہ بدترین فاشسٹ رویوں کو ظاہر کرتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جیسا ہم سن رہے ہیں 27 ویں آئینی ترمیم آ رہی ہے جو بہت خطرناک ہوگی، ایسی ترامیم اور فیصلوں کے خلاف ہر فورم پر لڑیں گے۔

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ 14 اگست احتجاج سے متعلق آج پالیسی بیان آجائے گا، ہم سب کا پاکستان ہے اور ہم سب پاکستانی ہیں، وہ پاکستان چاہتے ہیں جہاں قانون اور آئین کی پاسداری ہو۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں