جعلی بے نظیر انکم سپورٹ ٹیم گرفتار


جہلم تھانہ سٹی پولیس نے مشین محلے سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جعلی افسر بن کر عوام کو لوٹ رہے تھے۔
پولیس کے مطابق تفتیش پر پتہ چلا ملزمان جعلی بے نظیر انکم سپورٹ کے افسر بن کر ایک ایک ہزار روپیہ اور خواتین کے شناختی کارڈ کی تصاویر اپنے موبائل پر بنا رہے تھے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق ضلع گھوٹکی سے ہے، ان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments