سی پیک سے متعلق منفی تاثرات مسترد کرتے ہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

سی پیک سے متعلق منفی تاثرات مسترد کرتے ہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
سی پیک سے متعلق منفی تاثرات مسترد کرتے ہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ سی پیک پورے پاکستان خاص طور پر بلوچستان کی خوشحالی کی کنجی ہے۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں سیدال خان ناصر نے کہا کہ سی پیک سے متعلق منفی تاثرات کو مسترد کرتے ہیں، نواز شریف اور راحیل شریف کی مشترکہ کوششوں سے سی پیک کا افتتاح کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پورے پاکستان خصوصاً بلوچستان کی خوشحالی کی کنجی ہے، اس منصوبے سے زراعت، تعلیم، کاروبار اور تمام شعبوں میں فائدہ ہوگا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ چین نے پاکستان کو سپورٹ کیا اور ہمارے ساتھ کھڑا رہا، پہلی بار ایسا ہے کہ پاکستان کے تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بھی ایشوز ہیں تو ان پر بات کی جاسکتی ہے، پاکستان آئینی اور جمہوری نظریے سے ہی چل سکتا ہے۔

سیدال خان ناصر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے تمام سیکیورٹی، آئینی ادارے محفوظ بھی ہیں اور ایک پیج پر بھی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں