خیبرپختونخوا اور پنجاب میں تباہی پھیلانے والا سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہونے والا ہے: شرجیل میمن

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں تباہی پھیلانے والا سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہونے والا ہے: شرجیل میمن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کچے کے علاقوں میں رہنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ سیلاب آنے سے پہلے نقل مکانی کرلیں۔

ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں تباہی پھیلانے والا سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہونے والا ہے۔

شرجیل میمن کے مطابق گڈو بیراج پر بڑا سیلابی آرہا ہے، وقت کم ہے لہٰذا کچے کے علاقوں میں رہنے والے افراد محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت نے تیاریاں مکمل کی ہوئی ہیں، جو بھی افراد دریا کے قریب رہتے ہیں علاقے سے نکل جائیں۔

وزیر اطلاعا ت سندھ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ حکومت کے ریلیف کیمپ موجود ہیں، پانی کے آنے سے پہلے محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں