پی ٹی آئی کے 3 کارکن کو 4، 4 ماہ قید کی سزا

پی ٹی آئی کے 3 کارکن کو 4، 4 ماہ قید کی سزا
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 3 کارکن کو 4، 4 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

دوران سماعت پی ٹی آئی کے 3 کارکنان نے جرم قبول کرتے ہوئے عدالت سے رعایت کی استدعا کی۔

ملزمان نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ پُرتشدد احتجاج میں پی ٹی آئی قیادت کی ایماء پر شریک ہوئے، پی ٹی آئی قیادت کی ترغیب پر جھلاؤ گھیراؤ میں شامل ہوئے۔

ملزمان میں حبیب اللّٰہ، گل خالق اور عثمان خان شامل ہیں۔ تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد اور تھانہ صدر واہ میں دو مقدمات درج ہیں۔

واضح رہے کہ 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات میں 120 ملزمان کو اب تک سزا ہوچکی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں