حکمران طبقہ خود ملا ہوتا ہے، عوام کو تقسیم کرنا چاہتا ہے: حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران طبقہ خود ملا ہوتا ہے لیکن عوام کو تقسیم کرنا چاہتا ہے۔
کوئٹہ جلسہ عام سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران طبقہ ہمیں تقسیم کرنا چاہتاہے، سب کو مل کر اس طبقے سے جان چھڑانا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ خود ملا ہوتا ہے لیکن عوام کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، ملک میں ہائبرڈ نظام ہو یا نام نہاد جمہوریت، سب جگہ ایک ہی طرح کے لوگ ہوتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ نام نہاد جمہوریت ہو یا آمریت، آٹا، چینی، ریفائنریز مافیا میں یہی لوگ ہیں، آپ کہتے ہیں سسٹم ناکام ہو چکا ہے، یہ بتائیں سسٹم کن کے ہاتھوں میں ہے؟
اُن کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں لوگوں کی بڑی تعداد حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے مایوس ہے، حکمرانوں کو احساس ہی نہیں کہ یہاں کیا صورتحال ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی کی کوشش ہے، بلوچستان کے عوام کو حقوق دیے جائیں، صوبے میں لوگوں کی بڑی تعداد حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے مایوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیس، بجلی اور بنیادی سہولیات نہ ملیں تو لوگوں میں مایوسی پیدا ہوتی ہے، حکمرانوں کو احساس ہی نہیں کہ یہاں کیا صورتحال ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم بلوچ عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، پورے پنجاب کے عوام بلوچ عوام کے ساتھ ہوں گے، بلوچستان میں رہنے والے عوام سب سے قیمتی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں بلوچستان میں بہت سے خزانے ہیں، حقیقت میں یہاں کی عوام خزانہ ہے، پاکستان کے سب سے بڑے خزانے کو محروم نہیں رکھا جاسکتا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلوچستان میں لوگوں کی بڑی تعداد حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے مایوس ہے، حکمرانوں کو احساس ہی نہیں کہ یہاں کیا صورتحال ہے۔
انہوں نے کہا کہ 29 نومبر کو مینار پاکستان میں تاریخی جلسہ عوام منعقد ہوگا، مینار پاکستان پر پورا پنجاب بلوچستان سے اظہار یکجہتی کرےگا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 80 سال سے قابض طبقے سے جان چھڑانے کے لیے سب کو کوشش کرنا پڑے گی، بلوچستان کے نوجوان مایوس نہ ہوں، جماعت اسلامی ان کےساتھ ہے۔




