گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی بیجنگ میں وزارتِ تجارت کے دفتر آمد

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی بیجنگ میں وزارتِ تجارت کے دفتر آمد
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

صوبۂ سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے بیجنگ میں وزارتِ تجارت کا دورہ کیا ہے۔ 

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ساتھ پاکستانی سفارتخانے کے اکنامک منسٹر اور سفارتی عملہ بھی موجود تھا۔

دورے کے دوران چینی وزارتِ تجارت کے اعلیٰ حکام کی جانب سے پاکستانی وفد کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

اس دوران پاک چین طے شدہ ایم او یوز اور معاہدوں پر پیش رفت سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا گیا۔

گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق دورے کے دوران سرمایہ کاری اور نئے منصوبوں کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں