دبئی ائیر شو میں بھارت کی سبکی، لڑاکا طیارے کا آئل لیک ہونے کی ویڈیو وائرل
دبئی(جنگ نیوز)دبئی ائیر شو کے دوران بھارت کو اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب اس کے لڑاکا طیارے تیجاس کا آئل ٹینکر لیک ہو گیا۔دبئی ائیر شو میں شریک بھارتی لڑاکا طیارے کے آئل ٹینکر سے تیل لیک ہونے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔وائرل ویڈیو کے بعدبھارتی فائٹر جہاز تیجاس کی فروخت اور اسکروٹنی پر سنجیدہ سوالات پیدا ہوگئے ۔بھارتی طیارے کے آئل ٹینکر سے فیول لیک ہونے کی ویڈیو ائیر شو میں شریک کسی سیاح کی جانب سے بنائی گئی جس میں واضح طور پر طیارے کے نچلے حصے سے آئل لیک ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں بھارتی فضائیہ کے اہلکار کو لڑاکا طیارے سے لیک ہونے والے کے نیچے کاغذ کا تھیلا رکھتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔تیجاس طیارے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بھارتی دفاعی صنعت کی جانب سے طیارے کی بین الاقوامی سطح پر فروخت اور اس کی اسکرونٹی پر سنجید نوعیت کے سوالات اٹھ رہے ہیں۔
