فرانسیسی صدر میکرون اور یوکرینی ہم منصب زیلنسکی نے دفاعی تعاون کے ابتدائی مسودے پر دستخظ کردیئے

فرانسیسی صدر میکرون اور یوکرینی ہم منصب زیلنسکی نے دفاعی تعاون کے ابتدائی مسودے پر دستخظ کردیئے
فرانسیسی صدر میکرون اور یوکرینی ہم منصب زیلنسکی نے دفاعی تعاون کے ابتدائی مسودے پر دستخظ کردیئے

پیرس (رضا چوہدری)فرانس ،یوکرین کو 100جدید لڑاکا طیارے فراہم کرے گا، معاہدہ میں دفاعی نظام اور ڈرون بھی شامل ، فرانسیسی صدر میکروں اور یوکرینی ہم منصب زیلنسکی نے دفاعی تعاون کے ابتدائی مسودے پر دستخظ کردیئے، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پیرس میں ایک اہم دفاعی تعاون کے ابتدائی مسودے پر دستخط کیے۔ اس مسودے کے تحت آئندہ دس برس میں یوکرین کو تقریباً سو جدید لڑاکا طیارے فراہم کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ ساتھ ہی فضائی دفاعی نظام، ڈرون طیاروں اور رہنمائی کرنے والے بموں کی فراہمی بھی شامل ہے۔یہ مسودہ گزشتہ روز طے پایا تھا، جسے آج دونوں ممالک کی قیادت نے باقاعدہ طور پر منظور کیا۔مسودے کے مطابق یوکرین کوتقریباً سو جدید جنگی طیارے،جدید ہوائی دفاعی نظام ،ڈرون اور رہنمائی کرنے والے بم فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان عسکری تربیت، صنعتی تعاون اور ممکنہ طور پر کچھ دفاعی آلات کی مشترکہ تیاری جیسے شعبوں میں بھی رابطہ بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں