آپ کراچی کے دعوے دار نہ بنیں، غلطی آپ کی ہے، بلڈنگ آپ نے بنائی: عبدالقادر پٹیل

آپ کراچی کے دعوے دار نہ بنیں، غلطی آپ کی ہے، بلڈنگ آپ نے بنائی: عبدالقادر پٹیل
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ آپ کراچی کے دعوے دار نہ بنیں، غلطی آپ کی ہے، بلڈنگ آپ نے بنائی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران رکن اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خود آپ نے اعتراف کیا کہ ہم نے مہاجر قوم کو سو سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔

انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ سانحات اور حادثات کا ذکر آپ نے کیا لیکن دروازے پر زنجیر لگا کر 360 افراد مرے، کسی کو مدد نہ کرنے دی گئی، سانحے بلدیہ کا نام کیوں نہیں لیتے؟

پی پی رہنما نے کہا کہ اب کراچی آپ کے ہاتھ میں نہیں ہے، آپ کراچی کے دعوے دار نہ بنیں۔ اب کراچی ہمارے ہاتھ آیا ہے، جادو کی چھڑی ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں