اے ٹی سی راولپنڈی، علیمہ خان کیخلاف درج مقدمے کی سماعت، 10 گواہان پر جرح مکمل

اے ٹی سی راولپنڈی، علیمہ خان کیخلاف درج مقدمے کی سماعت، 10 گواہان پر جرح مکمل
فائل فوٹو، علیمہ خان
فائل فوٹو، علیمہ خان

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف درج مقدمے میں مجموعی طور پر 10 گواہان پر جرح مکمل ہوچکی ہے۔

اے ٹی سی راولپنڈی میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔

اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، کمرہ عدالت میں سینئر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ اور پراسیکیوٹر محمد یوسف موجود تھے۔

وکیل صفائی نے استغاثہ کے مزید 3 گواہان پر جرح مکمل اور 2 پر جزوی جرح کی، اے ٹی سی راولپنڈی نے مقدمے میں مجموعی طور پر 10 گواہان پر جرح مکمل ہوچکی ہے۔

عدالت نے استغاثہ کے مزید گواہان کو طلب کرلیا اور سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی۔

عدالت نے نادرا، اسٹیٹ بینک سے علیمہ خان کے شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔

دوران سماعت علیمہ خان نے عدالت سے شناختی کارڈ اور ذاتی بینک اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کی استدعا کی تھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں