کراچی: سابق ایم پی اے جمال صدیقی کی کار کورنگی کراسنگ سے چوری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سابق ایم پی اے جمال صدیقی کی کار کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ سے چوری ہو گئی جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس حوالے سے جمال صدیقی کا کہنا ہے کہ کار میرے بھائی کے استعمال میں تھی، میرا بھائی ریسٹورنٹ سے کھانا کھا کر واپس آیا تو کار نہیں تھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ زمان ٹاؤن تھانے میں بھائی ظہیر الدین نے کار چوری کا مقدمہ درج کروایا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں